Aaj Logo

شائع 22 ستمبر 2022 04:34pm

روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بیبنک کے مطابق جمعرات کے روز انٹر بینک میں 6 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 239 روپے 71 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 244 روپے ہے۔

رواں ماہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اب تک 21 روپے 11 پیسے اضافہ ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں 74 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 239 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments