سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سوات، مالاکنڈ اور گردونواح کے عوام کیلئے اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔
پیغام میں اپیل کی گئی ہے کہ عوام دہشت گردی کے ناسور کے خلاف سیکیورٹی فورسز سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے بھتہ خوری اور دہشت گردوں سے متعلق معلومات ہیلپ لائن 1125 پر فراہم کریں، آپ کا نام صیغہ راز رکھا جائے گا۔
حال ہی میں سوات کے علاقہ مکینوں کو مبینہ طور پر بھتہ خوری کی کالیں موصول ہونا شروع ہوئی ہیں جس سے لوگ کافی پریشان ہیں۔
سوات کے علاقے باڑہ بانڈئی میں “ریموٹ کنٹرول” دھماکے میں جان کی بازی ہارنے والے پانچ افراد جن میں ایک امن کمیٹی کے رکن اور ان کے پولیس گارڈز شامل تھے، اس کی کڑیاں بھی بھتہ خوروں سے ملتی ہیں۔
بہتر اور بروقت کارروائی کے لیے پاک فوج کی ہیلپ لائن نمبر 1125 پر بھتہ خوری کی شکایت درج کرائی جا سکتی ہے، پاک فوج مکمل طور پر تعاون فراہم کرے گی اور متاثرہ شخص کے نام اور دیگر معلومات کو مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
قوانین کا مقصد آپ کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ آپ کو ہراساں نہ کیا جائے۔ ابتدائی رپورٹ بروقت کارروائی کا سبب بنتی ہے۔