چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صرف پچاس کروڑ سے زائد کرپشن کے کیسز ہی لیے جائیں گے، جبکہ احتساب عدالتوں سے واپس بھیجے گئے نیب کیسز سیشن عدالتوں کو بھیجے جائیں گے۔
نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی جی نیب، پراسیکیوٹر جنرل اور نیب کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
نیب کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئے قانون پر من و عن عمل ہو گا اور 50 کروڑ سے زائد کرپشن کے کیسز ہی لئے جائیں گے۔
نیب اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ نیب میں دھوکہ دہی کے کیسز لینے کے لیے متاثرین کی تعداد کم ازکم 100 ہوگی۔