برطانوی ماڈل کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ آئمہ بیگ نے اپنے منگیتر شہباز شگری کے ساتھ دھوکا دیا ہے تاہم اب ماڈل نے اپنا انسٹاگرام اکاونٹ ڈیلیٹ کردیا۔
برطانوی ماڈل طلولہ مائر نے اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ویڈیو اور اسٹوریز شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آئمہ بیگ نے میرے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات ہونے پر اپنے منگیتر شہباز شگری سے منگنی توڑی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آئمہ بیگ کے میرے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کے ساتھ تعلقات ہیں، انہوں نے اپنی انسٹااسٹوریز پر کچھ اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے ہیں۔
ان پوسٹس کے سامنے آنے کے بعد آئمہ بیگ کے نام کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا اور انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے آئمہ بیگ پر میمز بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کی افواہوں کی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصدیق کی گئی تھی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے آئمہ کا کہنا تھا کہ میں اس شخص کے ساتھ گزارے گئے اچھے لمحات کی وجہ سے اس کا احترام کرتی ہوں، اکثر اوقات ہم سے کچھ غلطیاں ہو جاتیں ہیں جن کی کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے۔
ہماری راہیں الگ ہو چکی ہیں، آئمہ بیگ کی تصدیق
انہوں نے مداحوں کی جانب سے گردش کرتی افواہوں کا جواب دیتے ہوئے مزید لکھا تھا کہ آپ سب کے سوالوں کا یہی جواب ہے کہ ہاں ہماری راہیں جدا ہو چکی ہیں۔