Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2022 11:27pm

پہلا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

انگلینڈ نے 7 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس میں گرین شرٹس مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا سکی۔

میچ کی پہلی اننگ میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 68، کپتان بابر اعظم 31 اور افتخار احمد 28 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔ بولنگ میں انگلش گیند بازوں میں لیوک ووڈ 3، عادل راشد دو اور معین علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کے 159 رنز کا ہدف انگلینڈ نے 20ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی سے حاصل کرلیا۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ کے ایلکس ہیلز 53، ہیری بروک ناقابلِ شکست 42 اور بین ڈکٹ 21 اسکور کرکے نمایاں رہے۔ بولنگ میں گرین شرٹ کی جانب سے عثمان قادر دو، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا اگلا میچ 22 ستمبر بروز جمعرات کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Read Comments