پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں 1500 روپے کمی سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 54 ہزار 700 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کمی سے ایک لاکھ 32 ہزار 630 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں 14 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 1663 ڈالرز پر آگیا ہے۔