کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بیبنک کے مطابق پیر کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ایک روپے7 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 237 روپے 91 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ ہفتے میں ڈالر کی قدر میں 8 روپے 66 پیسے کا واضح اضافہ ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 244 روپے ہے۔
رواں ماہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اب تک 19 روپے 31 پیسے اضافہ ہو چکا ہے۔
خیال رہے کہ پچھلے کاروباری روز انٹربینک میں 96 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 236 روپے 84 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔