جعفرآباد کے علاقہ ڈیرہ الہٰ یارمیں سیلاب سے متاثرہ افراد کے کیمپ سے لاپتہ چار سالہ بچی انیس روز بعد بھی نہ مل سکی، ماں کو تو کسی پل چین نہیں آتا۔
غریب خاتون نے فریاد کی ہے کہ اگر اس کی بیٹی کو کسی نے مار دیا تو لاش ہی روڈ کنارے پھینک دے۔
خاتون نے دعویٰ کیا کہ نہ پولیس اور نہ ہی انتظامیہ اس کیس میں سنجیدہ نظر آتی ہے۔
پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث والدین اذیت کا شکار ہیں۔
بچی کی ماں نجمہ بی بی کا کہنا ہے کہ میں نے ڈیرہ الہٰ یار کے اوستہ محمد روڈ کنارے پناہ لی تھی، 19 روز قبل رات کو اپنی بچی کے ساتھ سوئی ہوئی تھی، صبح آنکھ کھلی تو بچی چارپائی پر نہیں تھی۔
علاقہ ایس ایچ او نے کیس پر مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے۔