نیب قانون میں تبدیلی کے بعد بڑے بڑے ملزمان کے مقدمات ختم ہوگئے، احتساب عدالتوں نے نیب کے 50 کرپشن ریفرنسز واپس کردیے۔
وزیراعظم شہبازشریف، حمزہ شہباز، یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سمیت کئی سیاسی رہنماؤں کو ریلیف مل گیا۔
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف 50 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں نے واپس کردیے۔
واپس بھیجے جانے والے ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس شامل ہے ۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کے 6 کرپشن ریفرنسز بھی بند ہوگئے۔
اس کے علاوہ سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے خلاف یو ایس ایف فنڈ کرپشن ریفرنس بھی واپس بھجوادیا گیا۔
نیب قوانین میں تبدیلی سے سینیٹر سلیم مانڈوی والا، اعجاز ہاورن، سردار مہتاب عباسی اور سینیٹر روبنہ خالد کو بھی ریلیف ملا ہے ۔
مضاربہ اسکینڈل اور کمپنیزفراڈ کے ریفرنسز بھی احتساب عدالتوں سے واپس بھیج دیے گئے ہیں ۔