پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ تاحال واضح نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور حکومتی اتحادی پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے خواہاں ہیں، جبکہ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی خواہشمند ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ تذبذب کا شکارہوگیا اور غیریقینی صورتحال کے پیش نظرپیٹرول پمپ مالکان نے کاروبارمحدود کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان تاخیر کا شکار
وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیراعظم کے احکامات کی منتظر ہے اور امکان ہے کہ ان کی منطوری کے بعد آج نئی قیمتوں کا اعلان کردیاجائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے باعث نئی قیمتوں کی منظوری نہیں دے سکے تھے۔
ٓ