عیسٰی لیبز کے پروفیسرڈاکٹر فرحان عیسٰی نے خبردارکیا ہے کہ ڈینگی، ملیریا اور کورونا جیسے وبائی امراض پھیل رہے ہیں لیکن پاکستان میں لوگوں کوآگاہ ہونا چاہیے کہ انہیں علاج کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹرفرحان عیسٰی نے بتایا کہ ڈینگی اور کورونا وائرس اورملیریا ٹائیفائیڈ بیکٹیریا اورچھوٹے حشرات الارض سے ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈسپرین اور بروفین کا استعمال کم کریں کیونکہ یہ آپ کے پلیٹ لیٹ کی سطح کو متاثر کرتا ہے، اگرآپ کو بخار ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں، وائرل بخار بھی ان دنوں کافی پھیل رہا ہے۔