ٹک ٹاک کی جانب سے ایک نئے فیچر ٹک ٹاک ناؤ کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس نئے فیچر سے صارفین اپنے فون کے فرنٹ اور بیک کیمروں کو بیک وقت استعمال کرکے ویڈیو بناسکتے ہیں۔
ٹک ٹاک ناؤ نامی فیچر میں صارفین کو روزانہ 10 سیکنڈ کی ویڈیو یا تصویر کا نوٹیفکیشن آئے گا جس میں ٹائم ٹو ناؤ لکھا ہوگا تاکہ صارفین اپنے موبائل کے فرنٹ اور بیک کیمروں کو بیک وقت استعمال کر کے تصویر یا ویڈیو بنا سکیں۔
ٹک ٹاک آئندہ ہفتوں میں ٹک ٹاک ناؤ کی آزمائش کرنے جارہا ہے بعض ممالک میں ٹک ٹاک ناؤ ایک علیحدہ ایپ کے طور پر جبکہ کچھ ممالک میں یہ فیچر ٹک ٹاک ایپ میں میسر ہوگا۔
واضح رہے کہ اسنیپ چیٹ اور انسٹاگرام پہلے ہی فرنٹ اور بیک کیمروں کو بیک وقت استعمال کرنے کے فیچرز متعارف کراچکے ہیں۔