پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کئی روز اضافے کے بعد آج کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں 850 روپے کمی سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 55 ہزار روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت 728 روپے کمی سے ایک لاکھ 32 ہزار 888 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں 28 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 1658 ڈالرز پر آگیا ہے۔