Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2022 05:01pm

ڈالر کی قیمت میں مسلسل گیارہویں روز اضافہ

کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بیبنک کے مطابق جمعہ کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 96 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 236 روپے 84 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے میں ڈالر کی قدر میں 8 روپے 66 پیسے کا واضح اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 241 روپے ہے۔

رواں ماہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اب تک 18 روپے 24 پیسے اضافہ ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں 1 روپے 56 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 235 روپے 88 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments