کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے چہلم امام حسین کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا جبکہ گرین لائن بَس کا آپریش معطل رہے گا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق چہلم امام حسین کا مرکزی جلوس نَشتر پارک سے دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا جبکہ اس سے پہلےعَلم کا جلوس مارٹِن روڈ امام بارگاہ سے صبح 9 بجے برآمد ہوگا، جونَشترپارک پراختتام پزیرہوگا۔
دوسری جانب سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر بروز ہفتہ 17 ستمبر کو گرین لائن بس کا آپریشن معطل رہے گا تاہم اورنج لائن بس کا آپریشن معمول کے مطابق چلتا رہے گا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق نشتر پارک سے جلوس برآمد ہوتے ہی شہرکی جانب آنے والی تمام ٹریفک کو سولجر بازار (بہادر یار جنگ روڈ)، کوسٹ گارڈ ، انکل سریا چوک سے جوبلی یا نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
خیال رہےکہ ہر قسم کی چھوٹی گاڑیوں کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تمام ٹریفک جو ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آرہا ہوگا اسے لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ جو ٹریفک لیاقت آباد سے جانب ایم اے جناح روڈ کی طرف آرہی ہوگی اسے ٹین ہٹی چوک سے مارٹن روڈ پر جیل روڈ کی طرف مور دیا جائے گا، ان گاڑیوں کوجیل روڈ فلائی اوور تک جانے کی اجازت ہوگی۔
اس کے علاوہ گاڑیاں جیل روڈ سے ہوتی ہوئی جمشید روڈ ، دادا بھائی نورجی روڈ، کشمیر روڈ شاہراہ قائدین، شاہراہ فیصل سے اپنی منزل کی جانب مقصود کی جانب جا سکیں گی۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹریفک جو نیشنل اسٹیڈیم روڈ کی جانب سے ایم اے جناح روڈکی طرف جائے گا، اسے نیو ایم اے جناح روڈ کی جانب انے کی اجازت ہوگی البتہ یہ گاڑیاں دادا بھائی فورجی روڈ ، کشمیر روڈ اور سوسائٹی لائٹ سگنل سے ہوتی ہوئی براستہ شاہراہ قائدین سے شاہراہ فیصل جاسکے گی۔
تمام ٹریفک جو سپر پائی وے گلبرگ کی جانب سے ایم اے جناح روٖڈ کی طرف جانا چاہے اسے لیاقت اباد نمبر 10 سے ناظم اباد چورنگی نمبر 2 کی طرف موڑ دیا جائے گا جو براستہ حبیب بینک فلائی اوور ، اسٹیٹ ایوینیو روڈ، شیر شاہ سے ماڑی پور تک جاسکے گی اور اس طرح واپس کا رآستہ اختیار کیا جائے گا
وہ تمام ٹریفک جو نیشنل ہائی وے کی جانب سے شہر کی طرف جانا چاہے، اسے براستہ راشد منہاس روڈ ، اسٹیڈیم روڈ ، سر شاہ سلیمان روڈ، حسن اسکوئر، لیاقت آباد نمبر 10، ناظم اباد چورنگی، حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ بینک ایونیو روڈ ، شیر شاہ سے ماڑی پور تک آنے کی اجازت ہوگی۔