لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خاتون نے کھلونا پستول دکھا کر بینک میں جمع کرائی گئی اپنی رقم نکلوا لی۔
عرب میڈیا کے مطابق بیروت کے ایک بینک میں اس وقت ڈرامائی صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک خاتون نے خود پر تیل چھڑک کر پستول نکال لی اور بینک انتظامیہ سے اپنی جمع کی گئی13 ہزار ڈالر کی رقم نکالنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی بہن کو کینسر ہے اور انتظامیہ رقم نکالنے کی اجازت نہیں دے رہی۔
گھرکی چیزیں تک فروخت کرچکے ہیں اور اب اگر رقم نہ ملی تو بہن کا علاج نہیں ہوسکے گا۔
خاتون اور ان کی بہن کے مشترکہ اکاؤنٹ میں 20000 ہزارڈالرز جمع تھے، خاتون کے احتجاج پر بینک نے ان کو اپنی جمع شدہ رقم نکالنے کی اجازت دے دی۔
لبنان میں اس سے قبل بھی بینک سے زبردستی جمع شدہ رقم نکلوانے کا واقعہ پیش آچکا ہے۔