وزیراعظم شہباز شریف نے سمر قند میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے اہم ملاقات کی،جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ روسی صدر نے پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی ممکن قرار دے دی۔
وزیر اعظم 2 روزہ دورے پر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان پہنچے، سمرقند انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر سمرقند، نائب وزیر خارجہ اور وزیر تعلیم نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔
Prime Minister of Uzbekistan, Governor of Samarkand, Deputy Foreign Minister, and Minister of Education received PM Shehbaz Sharif at Samarkand International Airport.#PakPMatSCO pic.twitter.com/n3gUGUu9vy
— PML(N) (@pmln_org) September 15, 2022
شہباز شریف سمرقند ایئر پورٹ سے حضرت خضرکمپلیکس گئے، جہاں انہوں نے مسجد خضر کا دورہ کیا اور اسلام کاری موف کے مزار پربھی حاضری دی۔
Prime Minister Shehbaz Sharif's visit of Hazrat Khizar complex and Tomb of Islam Karimov.#PakPMatSCO pic.twitter.com/6m58FLJUVw
— PML(N) (@pmln_org) September 15, 2022
جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے روسی صدرولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین سے ہمدردی پر روسی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ قریبی تعلقات کے لیے پرعزم ہے ، روس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں ۔
Prime Minister Shehbaz Sharif meets with the Russian President Vladimir Putin on the sidelines of #SCOSummit2022. pic.twitter.com/cRhgyQuVvH
— PML(N) (@pmln_org) September 15, 2022
شہباز شریف نے صدر پیوٹن کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں ہونے والے نقصانات سے بھی آگاہ کیا ۔
وزیراعظم نے افغانستان میں روس کے کردار کو بھی سراہا جبکہ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات مضبوط باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیں،پرامن اور مستحکم افغانستان میں پاکستان اور روس دونوں کا اہم کردار ہے۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif and Russian President H.E Vladimir Putin shake hands ahead of their meeting in Samarqand Uzbekistan.#SCOSummit2022 https://t.co/O8an7A5aju pic.twitter.com/RamSgyEPEv
— PML(N) (@pmln_org) September 15, 2022
روسی صدر سے ملاقات میں فریقین نے بین الحکومتی کمیشن کا آئندہ اجلاس پاکستان میں منعقد کروانے پر اتفاق کیا۔
ولادی میر پیوٹن نے پاکستان اورروس کے درمیان ریلوےاورتوانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی ممکن ہے ۔
وزیراعظم کی تاجکستان ،ایران ، ازبکستان اور کرغزستان کے صدور سے ملاقاتیں
اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان ،ایران ، بیلا روس ،ازبکستان اور کرغزستان کے صدور سے بھی ملاقاتیں کیں ،جس میں افغانستان اور خطے میں امن و سلامتی کےلیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بیلاروسی صدر الیگزینڈر گریگوری-وچ لوکاشینکو کی سمرقند میں ملاقات.#SCOSummit2022 https://t.co/RujtNJVvqd pic.twitter.com/YpKiVWSqkn
— PML(N) (@pmln_org) September 15, 2022
وزیراعظم کی وفد کی سطح پر تاجکستان کے صدر سے ملاقات ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان تاجکستان کو گوادر اور کراچی تک رسائی دینے پر تیار ہے۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif held a bilateral meeting with President Emomali Rahmon on the sidelines of SCO Heads of Council meeting in Samarkand, today. #SCOSummit2022 pic.twitter.com/V1yIoNgoF5
— PML(N) (@pmln_org) September 15, 2022
وزیر اعظم نے تاجکستان سے روڈ ٹرانسپورٹیشن کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کاسا 1000 پاور ٹرانسمشن پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔
شہباز شریف نے ایرانی صدرابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے سمرقند میں ملاقات شروع.#SCOSummit2022 https://t.co/PjHyLAwMqk pic.twitter.com/GD4LQ977J4
— PML(N) (@pmln_org) September 15, 2022
ازبکستان کے صدر سے ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے امداد بھیجنے، سیلاب زدگان کے لیے ہمدردی اور جاں بحق ہونے والوں کے لیے تعزیت پر صدر شوکت مرزئیوف کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزئیوف کی ملاقات۔
— PML(N) (@pmln_org) September 15, 2022
وزیر اعظم نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے انسانی امداد بھیجنے، سیلاب زدگان کیلئے ہمدردی اور جان بحق ہونے والوں کیلئے تعزیت پر صدر شوکت مرزئیوف کا شکریہ ادا کیا۔ #SCOSummit2022 pic.twitter.com/drqfnv8kcp
وزیراعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کرغستان کے صدر سیدر جاپاروف کی سمرقند میں ملاقات.#SCOSummit2022 pic.twitter.com/xatYmdtRDB
— PML(N) (@pmln_org) September 15, 2022
وزیراعظم لندن اور امریکا کا دورہ کریں گے
دوسری جانب دورہ تاجکستان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لندن اور پھر امریکا کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم 17ستمبر بروز ہفتے کو 2روزہ دورے پر برطانیہ جائیں گے،جہاں وہ ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
جس کے بعد شہباز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے لندن میں ان کی رہائش گاہ جائیں گے، دونوں بھائیوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔
دورہ لندن کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف امریکاجائیں گے،جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔