پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں 500 روپے اضافے سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 56 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 474 روپے اضافے سے ایک لاکھ 35 ہزار 184 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں 20 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 1705 ڈالرز پر آگیا ہے۔