ڈینگی وائرس نے کراچی میں خطرے کی گھنٹی بجادی، چوبیس گھنٹے میں 113 افراد متاثر ہوئے، جبکہ سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق یکم ستمبر سے اب تک کراچی میں 950 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ نجی اعدادوشمار کے مطابق کیسز اور ہلاکتوں میں واضح فرق موجود ہے۔
محکمہ صحت سندھ کا ڈینگی پروینشن اینڈ کنٹرول پروگرام غیر فعال ہے، اور کے ایم سی کی مچھر مار اسپرے مہم غیر اعلانیہ طور پر بند پڑی ہے۔
صورت حال کے پیش نظر محکمہ خزانہ نے فیومیگیشن مشینیں خریدنے کی مد میں 48 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
سندھ کے 23 اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر مشینیں فراہم کی جائیں گی۔