لاہور: شوہر کے سامنے رات گئے ملزمان نے اسلحہ کے زور ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
واقعہ لاہور کے علاقے تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں 9 ستمبر کو پیش آیا تھا جہاں رات کے تین بچے دو ملزمان دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کے زور پر شوہر کو یرغمال بنا کر اسی کے سامنے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ترجمان آپریشنز ونگ نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں اسی روز ہی درج کیا جس کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم یوسف کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔