پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3000 روپے اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم 3 ہزار روپے اضافے سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 56 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر دو ہزار 572 روپے اضافے سے ایک لاکھ 33 ہزار 745 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں 13 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 1731 ڈالرز پر آگیا ہے۔