پاک فوج، رینجرزاور سول اداروں کی محنت رنگ لے آئی، جنہوں نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ مسلسل 36 گھنٹے کام کرکے 2.4 کلومیٹرطویل حفاظتی بند بنایا۔
حفاظتی بند بادھنے کی وجہ سے دادو گرڈ اسٹیشن ڈوبنے سے بچ گیا ساتھ ہی سیلابی ریلے سے بھی محفوظ رہے گا، جبکہ علاقے میں بجلی کی ترسیل جاری ہے۔
واضح رہے کہ منچھر جھیل سے نکلنے والے پانی کے ریلوں نے دادو کی تین یونین کونسلز کو ڈبودیا ہے تاہم جھیل میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
اس کے علاوہ بدین کے ایل بی او ڈی کے زیرو پوائنٹ کے مقام پر شگاف کا خطرہ برقرار ہے جہاں علاقہ مکینوں نے بند کو محفوظ بنانے کا کام شروع کردیا۔