محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی سورج آگ برسا رہا ہے، پارہ آج بھی40 ڈگری کو چھوئے گا جبکہ گرمی کی حالیہ لہر مزید 2 دن برقرار رہے گی۔
کراچی میں صبح سے ہی تیز دھوپ کی تپش کے باعث گرمی اثر دکھانے لگی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہلکی سمندری ہوا چل رہی رہی ہیں جس کے باعث گرمی زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں ہوا کا کم دباؤ سمندر کی جانب بڑ رہا ہے جس کے اثرات کراچی پر پڑنے کے باعث موسم تبدیل ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ گرمی کی لہر آئندہ 2 دن تک برقرار رہے گی۔