سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیت کے ڈرسے11حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈیایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے، معاشی تباہی،سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی انہیں لے ڈوبے گی، لوگ خود بخودسڑکوں پر ہوں گے۔
پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔معاشی تباہی،سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی انہیں لے ڈوبے گی۔لوگ خود بخود سڑکوں پہ ہوں گے۔سیلاب نےPPPکی سیاست دفن کردی ہے۔نواز شریف شہباز شریف کی بات نہیں مانےگا۔عمران کونااہل کرنا،مائینس کرنا،جیل بھیجنا ممکن نہی۔عدلیہ کی دانشمندی عنقریب الیکشن کروائےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 11, 2022
انہوں نے کہا کہ سیلاب نے پیپلز پارٹی کی سیاست دفن کردی ہے، نوازشریف شہبازشریف کی بات نہیں مانیں گے، عمران کو نااہل کرنا، مائنس کرنا اور جیل بھیجنا ممکن نہیں، عدلیہ کی دانشمندی عنقریب الیکشن کروائے گی۔
اپنےایک اور ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ تناؤ اور کھچاؤ بحران پیدا کرےگا، عمران خان کی جیت کے ڈر سے 11 حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے ۔
تناؤ اور کھچاؤ بحران پیدا کرے گا۔عمران خان کی جیت کے ڈرسے11حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے۔مفتاح کے رونے سے بجلی اورپٹرول سستا نہی ہوگا۔LCنہی کھلے گی توکارخانے کیسے چلیں گے۔سندھ میں غذائی قحط ہوگا،گندم،کپاس اورگنا نہ ہوگا،لاڑکانہ،نواب شاہ تک بھی مدد نہی پہنچی۔صرف الیکشن ہی حل ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 11, 2022
سابق وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کے رونے سے بجلی اورپیٹرول سستا نہیں ہوگا، ایل سی نہیں کھلے گی تو کار خانے کیسے چلیں گے، سندھ میں غذائی قحط ہوگا، گندم، کپاس اور گنا نہ ہوگا، لاڑکانہ اور نواب شاہ تک بھی مدد نہیں پہنچی، صرف الیکشن ہی حل ہے۔