ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد پرنس چارلس نے باقاعدہ حلف اٹھا کر بادشاہت کا تخت سنبھال لیا ہے۔
سینٹ جیمز پیلس میں کنگ چارلس کی منصب سنبھالنے کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جہاں انہوں نے اپنے عہدے کاحلف اٹھایا، اس موقع پر اہلیہ ملکہ کنسورٹ کمیلا پارکر اور پرنس آف ویلز شہزادہ ولیم ان کے ساتھ موجود تھے۔
کنگ چارلس نے بطور بادشاہ حلف نامے پر دستخط کیے تقریرمیں روایات کی پاسداریا عزم ظاہر کیا جبکہ برطانیہ کے موجودہ اور سابق وزرائے اعظم نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
بادشاہ چارلس حلف برداری کی تقریب سے واپسی پر محل پہنچے، توعوام کی بڑی تعداد نے اپنے نئے بادشاہ کا پُرتپاک استقبال کیا۔
اس کےعلاوہ چارلس کے بادشاہ بننے پر ٹاور آف لندن اور ہائڈ پارک میں توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
واضح رہے کہ برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر 8 ستمبرکو انتقال کرگئیں تھیں۔