وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر ہم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام میں نہ جاتے تو مسائل بڑھ جاتے۔
لاہور میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت پاکستان مسائل میں گھرا ہوا ہے، اگر آئی ایم ایف پروگرام میں نہ جاتے تو مسائل مزید بڑھ جاتے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے سے قبل پتا تھا کہ ہمیں آئی ایم ایف جانا پڑے گا جب کہ ایم ایف نگران حکومت سے تعاون نہیں کرے گا لیکن ہم نے چیلنج قبول کیا اور حکومت سنبھالی۔
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں کے بڑھنے کا مجھے بہت احساس ہے، گرمی میں لوڈشیڈنگ سے بچے بلک رہے ہوتے ہیں، گرمی بڑھتی ہے تو بجلی کی پیداوار بڑھتی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں اس شعبے میں کوئی کام نہیں کیا گیا اسی لئے عوام کو دینے کے لئے مہنگی بجلی بنانا پڑی، البتہ بجلی کی قیمتوں پر ہم نے کوئی ٹیکس نہیں لگایا۔