Aaj Logo

شائع 10 ستمبر 2022 05:12pm

دہشتگردی کے مقدمے میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے عمران خان کو ایک اور نوٹس

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کودہشتگردی کے مقدمہ میں پیش ہونے کے لئے اسلام آبقاد پولیس نے دوسری باار طلبی نوٹس بھیج دیا۔

عمران خان کو جے آئی ٹی کا نوٹس انسپکٹر محمد علی کے ذریعے بجھوا دیا گیا جس میں بھجوائے نوٹس میں کہا کہ عمران خان شام 5 بجے تھانہ مرگلہ میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے جے آئی ٹی میں گزشتہ روز تین بجے پیش ہونے کا کہا تھا لیکن پیش نہیں ہوئے، گزشتہ روز وکلاء کے ذریعے جواب جے آئی ٹی کو بھجوایا تھا۔

گزشتہ روز جمع کرائے گئے تحریری جواب میں عمران خان نے موقف اپنایا کہ تحریک انصاف کا چئیر مین ہوں اور پاکستان کا وزیراعظم رہ چکا ہوں، حکومت نے سیاسی مخالفت کی وجہ سے شہباز گل پر تشدد کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت ہوا، تقریر میں جو کچھ کہا دہشتگردی کے زمرے میں نہیں آتا، کوئی غیر قانونی عمل کیا نہ ہی کسی کو نقصان پہنچایا۔

جواب میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ میں بے گناہ ہوں لہٰذا میرے خلاف درج مقدمہ خارج کیا جائے۔

واضح رہے کہ عدالت نے عمران خان کو جے آئی ٹی میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

Read Comments