سیلابی تباہ کاریوں کے دوران دو جوڑوں کی شادی نے دکھوں کے مارے سیلاب متاثرین کو خوشی کے چند لمحات فراہم کردئیے۔
حیدرآباد میں سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپ میں شہنائیاں بج اٹھیں، غمزدہ اور افسردہ چہروں پر چہرے کچھ دیر کیلئے مسکراہٹیں بکھر گئیں۔
قاسم آباد گرلز کالج ریلیف کیمپ میں شادی کا اہتمام کیا گیا، جس میں مقامی فنکاروں نے سُر بکھیر کر خاندانوں میں خوشیاں بکھیریں۔
حیدرآباد کےریلیف کیمپ میں شہنائیاں بج اٹھیں، غمزدہ چہرے کچھ دیر کیلئے کھلکھلا اٹھے، مقامی فنکاروں نے سُربکھیرکر، خاندانوں میں خوشیاں بکھیردیں، دلہے کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے مہیڑ شہر سےآئے ہیں، ریلیف کیمپ میں شادی کرکے اچھا لگ رہا ہے#FloodinPakistan pic.twitter.com/O6nuZDTeRa
— Aaj News (@Aaj_Urdu) September 10, 2022
دولہے کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے میہڑ شہر سے آئے ہیں، ریلیف کیمپ میں شادی کرکے اچھا لگ رہا ہے۔
ریلیف کیمپ میں متاثرہ خاندان گزشتہ 13 دن سے مقیم ہیں۔