Aaj Logo

شائع 09 ستمبر 2022 08:12pm

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

قومی ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مجموعی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.58 فیصد کمی کے بعد 42.70 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا کہ حالیہ ہفتے انڈے 8 روپے 98 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، دال مونگ 6 روپے 41 پیسے، دال چنا 4 روپے اور دال ماش 3 روپے 29 پیسے مہنگی ہوئی۔

زندہ مرغی کی قیمت 4 روپے 56 پیسے فی کلو بڑھی، چائے کی پتی، دہی، دودھ، بریڈ اور آلو کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ لہسن، بیف، مٹن اور چاول بھی مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 51 روپے 75 پیسے مہنگا ہو کر ایک ہزار 298 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ حالیہ ہفتے گھریلو مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) سلنڈر کی قیمت 297 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 ہزار 84 روپے پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے سولہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا جب کہ 9 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی رہی۔

Read Comments