پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 850 روپے اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں 850 روپے اضافے سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 51 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 728 روپے اضافے سے ایک لاکھ 30 ہزار 58 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں دو ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونے کا نرخ 1713 ڈالرز پر آگیا ہے۔