سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث ملکی معاشی صورتحال عدم استحکام کا شکار ہے، اس کشکمش میں حکومت ملکی قرضوں کی معطلی کیلئے اپنا موقف آئی ایم ایف کےسامنے رکھنا چاہیے۔
لاہور میں سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان بھیجنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ سیلاب نے ملک کا زیادہ تر حصہ تباہ کر کے رکھ دیا، ملکی معاشی صورتحال غیر مستحکم ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چاہیئے کو آئی ایم ایف سے قرضوں کی معطلی کے حوالے سے بات چیت کرے، وہ بھی اپنے بین الااقوامی رابطوں سے حکومت کی مدد کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ راشن پیک پروگرام کے تحت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 30 کنٹینرز روانہ کئے گئے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے مخیر حضرات سے سیلاب متاثریں کی مدد کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی۔