Aaj Logo

شائع 08 ستمبر 2022 09:41pm

اتوار کو الیکشن ہوتا تو مسٹر ایکس، حکومت اور الیکشن کمیشن کی وکٹیں گر جاتیں: عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک کے فیصلے ملک کے اندر ہوں۔

ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستان کو ہم پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنا سکتے ہیں، اللہ نے انسان کو بڑے بڑےکام کرنے کی طاقت دی ہے اور اگر انسان سوچ بڑی رکھے تو کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بھی پیسےکو بڑا سمجھتے ہیں، میرے ایم پی ایز کو دھمکیاں دی جاتی ہیں، میرے لوگوں کو پارٹی چھوڑنے کا کہا جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے ملک کو آزاد کرنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں ملک کے فیصلے ملک کے اندر ہوں تاکہ ہمیں کسی اور ملک کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے پڑیں کیونکہ ہاتھ پھیلانے والی قوم کی عزت نہیں ہوتی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 2 ماہ میں ریکارڈ قرض لیا، ہماری معیشت اور انڈسٹریز نیچےجارہی ہیں، ان میں اتنی ہمت نہیں کہ روس سے تیل اور گندم خرید سکیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ دور میں قیمتیں آسمان پر اور معیشت زمین پر ہے، دو خاندان 30سال سے باریاں لے کر ملک لوٹ رہے ہیں مگر اب عوام کریں آئندہ الیکشن میں ان کو ووٹ نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں چوروں کے علاوہ سب سے بات کرنے کے لئے تیار ہوں، جو معاشرہ چوری کو برا نہیں سمجھتا وہ اپنی قبر کھود دیتا ہے اور جو معاشرہ برائی کو برائی نہیں سمجھا وہ تباہی کو دعوت دیتا ہے۔

عمران کان کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن ملتوی کردیئے گئے ہیں، لوگ بھاگ گئے ہیں، مجھے یقین تھا یہ لوگ بھاگ جائیں گے، مجھے معلوم تھا کہ ان کی کانپیں ٹانگنا شروع ہو چکی ہیں اور اگر اتوار والا الیکشن ہوتا تو ان کی مزید 3 وکٹیں گرجاتیں۔

Read Comments