وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئےاقدامات کئے جا رہے ہیں، متاثرین میں مچھر دانیاں فراہم کی جارہی ہیں، متاثرہ علاقوں میں مچھربڑاعذاب بنےہوئےہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ جانوروں کی خوراک کی قلت کا سامنا ہے، پی ڈی ایم اے نے ایک لاکھ72ہزارخیمے متاثرین تک پہنچائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمور اورجیکب آبادکی حالت بہترہورہی ہے، ایک لاکھ ترپال،10لاکھ مچھردانیاں تقسیم کی گئیں۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آربی اوڈی،ایل بی اوڈی سےپانی نکالاجارہاہے، روہڑی کینال بھی پانی سےبھرچکاہے، پاک بحریہ اورپاک فوج سےمدد لی جارہی ہے۔