ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز انٹر بینک میں 2 روپے اضافے کے بعد ڈالر 225 روپے 42 پیسے پر بند ہوا ہے۔
رواں ہفتے کے چار دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 6 روپے 44 پیسے اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 234 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں دو روپے اضافے سے ڈالر کی قیمت 223 روپے 42 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔۔