ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں 2 روپے اضافے کے بعد ڈالر 223 روپے 42 پیسے پر بند ہوا ہے۔
رواں ہفتے ڈالر کے نرخ میں 4 روپے 44 پیسے اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 233 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ایک روپے 56 پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت 221 روپے 42 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔