ایونٹ کے سُپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔
دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس میں بھارتی ٹیم نے مقرر اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔
میچ کی پہلی اننگ میں بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما 72، وریا کمار 34 اور ہارڈک پانڈیا 17 رنز بنا سکے۔ بولنگ میں سری لنکن گیند باز دلشان، تین، داسن شناکا اور چمیکا دو، دو وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
بھارت کا 174 رنز کا ہدف سری لنکن ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر میچ کے آخری اوور میں حاصل کیا۔دوسری اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے کوسل مینڈیس 57، نسانکا 52 اور داسن شناکا ناقابلِ شکست 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بولنگ میں بھارتی ٹیم کے یزیوندرہ چاہل تین اور روی ایشون ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب ہوئے۔
خیال رہے کہ بھارتی ٹیم کو سُپر فور مرحلے میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کھانا پڑی تھی جب کہ میزبان ٹیم افغانستان کو ہرا چکی ہے۔
بھارتی ٹیم کی سری لنکا سے شکست کے بعد ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی مزید گھٹائی میں پڑ گئی اور جیت سری لنکن ٹیم کے فائنل میں کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
ایونٹ کا اگلا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کل شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔