پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑے کا اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم تین ہزار 50 روپے اضافے سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 51 ہزار 150 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر دو ہزار 615 روپے اضافے سے ایک لاکھ 29 ہزار 587 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں 4 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونے کا نرخ 1709 ڈالرز پر آگیا ہے۔