وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کو 70 ارب روپے دے گی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب سے مواصلاتی نظام تباہ ہوگیا جس کی بحالی پر کام جاری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کو 70 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد دے گی، خیبرپختونخوا، بلوچستان کو 10،10 ارب روپے اور سندھ کے متاثرین کو 15 ارب روپے دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو 3 ارب اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو حکومت 8 ارب روپے دے گی۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سوات میں دریا کے بیچ ہوٹل تعمیر کیے گئے، خیبرپختونخوا میں اپنی غلطیوں کی وجہ سےآفت آئی ہے، اب ہمیں غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔