مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی تبدیلی کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں، پی ڈی ایم کی جماعتوں نے نوٹوں کے ذریعے ہمارا حق چھیننے کی کوشش کی۔
آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے پنجاب حکومت گرائے جانے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ ہم نے پی ڈی ایم سے ووٹوں کی طاقت سے اپنا حق چھینا ہے۔
عمر سرفراز نے مزید کہا کہ ہماری جماعت سیاسی پارٹی ہے کوئی فلاحی تنظیم نہیں، اگر ہمارے اراکین سے استعفے لیے گئے تو ہمارے پاس بھی بہت سارے آپشنز ہیں،ہم نے بھی کوئی چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت تو تبدیلی کی باتوں کو مفروضہ ہی قرار دے رہی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ پنجاب کی سیاست میں جو ہلچل نظر آرہی ہے وہ صرف ہلچل ہی ہے یا اس میں کوئی حقیقت بھی ہے۔