Aaj Logo

شائع 06 ستمبر 2022 10:39am

“ایشیا کپ ہاتھ سےجانا نہیں چاہیے”، شاہین شاہ آفریدی کی خاص ہدایت

Welcome

انجری کے باعث لندن میں موجود فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی خواہش ہے کہ ایشیا کپ ہرحال میں پاکستان ہی جیتے۔ شاہین مکمل فٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف سیریزکھیلنے کے لیے پُرامید ہیں۔

پی سی بی نے قومی ٹیم کے ان فٹ فاسٹ بالرنسیم شاہ اور حارث رؤف سے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ویڈیو کال پرہونے والی دلچسپ بات چیت فالوورز کے لیے شیئرکی ہے۔

شاہین آفریدی نے حارث رؤف کی جانب سے حال احوال دریافت کرنے پر بتایا کہ ان کی ریکوری اچھی جارہی ہے،وہ ویٹ ٹریننگ شروع کررہے ہیں اور 2 ہفتے بعد بالنگ کا آغازکردیں گے۔ اس دوران نسیم شاہ لقمہ دیتے ہیں کہ ، “لُکنگ فٹ”۔

حارث کی بالنگ کی تعریف کرنے والے شاہین نے مشورہ دیا کہ آخری اوورزمیں یارکرزیادہ کیا کرو۔

نسیم کی تعریف پرحارث رؤف نے شاہین کو کہا کہ ، “ آپ کو شوق بھی ہے نا سکس پیکس بنانے کا، بعد میں میرے خیال سے ایکٹربننا ہے“۔

شاہین نے رضوان احمد کو “رضوبابا “ کہتے ہوئے ان کی طبیعت کا پوچھا۔ فاسٹ بالر کا دونوں کھلاڑیوں سے کہنا تھا کہ دورہو کر بھی آپ لوگ میرے بہت قریب ہو۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ شاہین آپ کو ہم سب گراؤنڈ میں مِس کررہے ہیں، دعا ہے آپ جلد فٹ ہوں جس پرفاسٹ بالرنے کہا کہ انشاء اللہ نیوزی لینڈ سیریزمیں ضرورملیں گے۔

شاہین نے ویڈیو کال کے اختتام سے قبل کہا کہ “ایشیا کپ ہاتھ سے جانا نہیں چاہیے”۔

بعد ازاں شاہین نے پی سی بی کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دونوں ساتھیوں سے گفتگو بہت اچھی رہی، دونوں نے اپنی کارکردگی سے قوم کا سر فخربلند کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے فالوورز کو یہ بھی بتایا کہ وہ قومی ٹیم جوائن کرنے کے بےچینی سے منتظرہیں۔

Read Comments