مصر میں منگنی کی پیشکش سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے والے شخص نے خودکشی کرلی۔
مصرکی وزارت داخلہ کے مطابق نوجوان کی جانب سے منگنی کی پیشکش پرلڑکی نے انکارکردیا تھا۔
عرب میڈیاکے مطابق 29 سالہ نوجوان احمد فتحی امیرہ ہفتے کے روز مینوفیا گورنریٹ کے گاؤں تُخ تنبیشا میں لڑکی (امانی عبدالکریم الغزار) کو قتل کرنے کے بعد مردہ پایا گیا ۔
مصری وزارت داخلہ نے کہا کہ نوجوان نے اسی ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کی، جس سے اس نےلڑکی کو قتل کی تھا۔
منگنی کی پیشکش مسترد کیے جانے پرغم وغصے کا شکارنوجوان نے لڑکی کو اس کے گھر کے سامنے گولی ماری۔