امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک چولیٹ رواں ماہ 5 سے 10 ستمبرتک پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ کریں گے۔
امریکی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیرک چولیٹ اپنے دورہ کے دوران مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے دو طرفہ تعاون کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔
ڈیرک چولیٹ متحدہ عرب امارات دورے کے دوران سینئر رہنماؤں کے ساتھ مختلف علاقائی امور پر مشاورت کریں گے، جبکہ پاکستان میں کونسلر چولٹ ایک امریکی انٹرایجنسی وفد کی قیادت کریں گے، جوسینئر سرکاری حکام کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی اورپرائیویٹ سیکٹر کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔
قونصلر ڈیرک چولیٹ کی زیرقیادت وفد حالیہ سیلاب اور طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ شراکت داری جاری رکھنے پر زور دے گا۔
اس کے علاوہ کونسلر کا بڑا انٹرایجنسی وفد پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ وسیع تر شراکت داری کے لیے امریکا کے عزم کو ظاہر کرے گا۔