سربراہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ عمران خان نےنازک وقت میں اداروں کونشانہ بنایا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب نے ملک میں تباہی مچا دی، صورتحال سے فائدہ اٹھائے تو ریاست کا اس میں مفاد نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نےنازک وقت میں اداروں کو نشانہ بنا کر ریڈ لائن کراس کردی ہے، اداروں کے اندر بغاوت کی نا کام کوشش پر پی ٹی آئی قیادت وضاحت کرے اور قوم سے معافی مانگے۔
ایم کیو ایم سربراہ نے کہا کہ رواں سال کی ابتدا سے سیاسی عدم استحکام رہا ہے، کئی سال سے معیشت بھی سنبھل رہی، لہٰذا سیاسی رہنماؤں کا فرض ہے کہ ملک کو اس مشکل سےنکالیں۔