پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم دو ہزار 400 روپے اضافے سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 48 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 2258 اضافے سے ایک لاکھ 26 ہزار 972 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں پانچ ڈالر اضافے کے بعد فی سونے کا نرخ 1714 ڈالرز پر آگیا ہے۔