ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر نے روپے کو مزید بے قدر کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں 88 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 219 روپے 86 پیسے پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 1 روپے 68 پیسے کمی ہوئی تھی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 231 روپے ہے۔
خیال رہے کہ پچھلے کاروباری روز انٹر بینک میں 38 پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت 218 روپے 98 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔