شہباز شریف نے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ کے آڈٹ کرانے کا اعلان کردیا۔
ایک ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ ْ شفافیت کے وعدے کے مطابق ریلیف فنڈ کا آڈٹ آڈیٹر جنرل پاکستان (اے جی پی) اور عالمی معیار کی فرم سے کروایا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ فنڈ میں ملنے والی اور جاری ہونے والی تمام رقوم کا مکمل آڈٹ ہوگا جس سے معلوم کیا جائے گا ملنے والے فنڈز کہاں اور کیسے خرچ ہوئے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پی ایم فلڈ ریلیف فنڈز کی آڈٹ رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔