Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2022 09:10am

ٹوئٹر صارفین کیلئے خوشخبری، نیا فیچر متعارف

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ٹویٹ کیے جانے کے بعد اس میں ترمیم کا فیچر پیش کردیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کو اپنے اکاؤنٹ پر ایڈٹ کا بٹن نظر آرہا ہے تو یہ ٹیسٹنگ کیلئے ہے۔

اس سے قبل ٹویٹ کئے گئے مواد کو ایڈٹ نہیں کیا جاسکتا تھا اور تبدیلی کرنے کیلئے پرانے ٹویٹ کو ڈیلیٹ کرکے پھر سے ٹویٹ کرنا پڑتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایڈٹ فیچر بہت جلد اُن تصدیق شدہ اکاؤنٹس رکھنے والے صارفین کیلئے دستیاب ہوگا جو 4.99 ڈالر ماہانہ کی ادائیگی کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق شروع میں صرف ویری فائیڈ اکاؤنٹس کو ہی یہ سہولت ملے گی، صارفین ٹویٹ کرنے کے بعد آدھے گھنٹے تک اس میں ترمیم کرسکیں گے۔

صارفین ٹویٹ میں تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو تبدیلی کا آپشن تو ملے گا لیکن آپ کو پہلے ٹویٹ سے لے کر تبدیل کیے گئے ٹویٹ تک پوری تفصیل بھی دکھائی دے گی۔

Read Comments