Aaj Logo

شائع 02 ستمبر 2022 10:00pm

گلوکار سدھو موسے والا کے والد کو بھی قتل کی دھمکی

مقتول پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والد بالکور سنگھ کو ایک ای میل کے ذریعے قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بالکور سنگھ کو اس سے قبل فیس بک پوسٹ میں بھی دھمکی دی گئی تھی، پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ای میل مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن کی طرف سے بھیجی گئی ہے جس میں بالکور سنگھ سے کہا گیا ہے کہ اگر اس نے خاموشی اختیار نہیں کی تو اس کا حشر اس کے بیٹے سے زیادہ برا ہوگا۔

سدھو موسے والا کے والد نے دھمکی سے مرعوب نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے قتل کے انصاف کے لئے خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے دہلی پولیس نے لائنس بشنوئی اور گولڈی برار سمیت متعدد گینگسٹر کے خلاف سدھو موسے والا کے قتل کی ایف آئی آر درج کی تھی۔

Read Comments