پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تین ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا نرخ 1 لاکھ 44 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر دو ہزار 572 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 23 ہزار 457 روپے ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی صرافہ بازار میں 9 ڈالر اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1707 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔