پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں دو ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا نرخ 1 لاکھ 41 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 1715 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 20 ہزار 885 روپے ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی صرافہ بازار میں 8 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1701 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔